ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری افسر کے ڈی پی اجلاس کو نظر انداز نہ کریں چکمگلور تعلقہ پنچایت کے سہ ماہی اجلاس میں رکن اسمبلی کی افسروں کو وارننگ

سرکاری افسر کے ڈی پی اجلاس کو نظر انداز نہ کریں چکمگلور تعلقہ پنچایت کے سہ ماہی اجلاس میں رکن اسمبلی کی افسروں کو وارننگ

Tue, 24 Jul 2018 11:26:08    S.O. News Service

چکمگلور24؍جولائی (ایس او نیوز) سرکاری افسر سہ ماہی کے ڈی پی اجلاس کو نظر انداز نہ کریں اور ضروری دستاویز اور جانکاری کے ساتھ خود اجلاس میں شرکت کریں۔ یہ بات رکن اسمبلی سی ٹی روی نے کہی۔

انہوں نے آج یہاں شہر کے تعلقہ پنچایت کے ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر میٹنگ ہال میں منعقدہ چکمگلور تعلقہ پنچایت کے سہ ماہی کے ڈی پی اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ سہ ماہی کے ڈی پی کا اجلاس برائے نام یا شوق انعقاد نہیں کیا جاتا، عوام کے مسائل حل کرنے کے مقصد سے یہ اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ اس اہم اجلاس میں سرکاری افسر بغیر لاپروائی برتے ضروری جانکاری کے ساتھ حاضر رہیں۔کھلی سرحد والے علاقوں کیلئے پینے کے پانی کی سربراہی کے کرگڑا منصوبے کے تعمیری کاموں میں بدعنوانیوں کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے اور تعمیری کام میں ہورہی تاخیر کے بارے میں بھی تفصیلی تحقیقات کرانے لوک آیکتہ میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ اجلاس میں کیا گیا۔ بے گھر افراد کو سائٹ فراہم کرنے زمین کی نشاندہی کئے جانے محکمہ مالگذاری کے افسروں کو ہدایت دیتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ اس کام کو تیزی کے ساتھ انجام دیں۔

اس دوران سی ٹی روی نے افسروں کو ہدایت دی کہ دیہی علاقوں کے اکثر اسپتالوں میں کئی عہدے خالی پڑے ہیں ان عہدوں پر فوری تقرری عمل میں لائی جائے۔محکمہ چھوٹی آبپاشی کی حدود میں آنے والے کوٹے چینل کی تعمیری کام 167 لاکھ روپئے کی لاگت سے کیا گیا ہے۔ بقیہ 90 لاکھ روپئے میں گائیڈ وال تعمیر کئے جانے محکمہ چھوٹی آبپاشی کے افسروں کو ہدایت دی۔ محکمہ مویشی پالن کی طرف سے 49,468 مویشیوں کیلئے مفت ٹیکہ لگائے جانے کے بارے میں تفصیل جان کر انہوں نے کہا کہ مویشیوں کیلئے انشورنس کی سہولت فراہم کی گئی ہے کسان اس کا بھر پور فائدہ اٹھائیں۔اجلاس میں مختلف محکموں کے افسروں کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے تعلقہ پنچایت ای او کو ہدایت دی کہ اجلاس سے غیر حاضر رہنے والے افسروں کو نوٹس جاری کی جائے۔ اجلاس میں رکن قانون ساز کونسل ایس ایل جوجے گوڑا، تعلقہ پنچایت صدر جینا، نائب صدر ایم رمیش، ضلع پنچایت کی سماجی انصاف کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین ہیرگیا، تعلیم اورصحت کی اسٹانڈنگ کمیٹی کی چیرپرسن جسنتا انیل کمار، رکن کویتا لنگا راجو، سوم شیکھر، تعلقہ پنچایت کے ایگز کیٹیو آفیسر سدپا کے علاوہ مختلف محکموں کے افسر موجود تھے۔


Share: